29 ستمبر 2012 - 20:30

اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل اکمل الدین احسان اوغلو نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی پر پابندی عائد ہونا چاہیے۔

ابنا: احسان اوغلو نے امریکہ کی اسلام مخالف توہین آمیز فلم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ عالم اسلام کی حساسیتوں کو پیش نظر رکھتے ہوئے ایسے قوانین بنائے جن کی رو سے دینی مقدسات کی توہین کرنا جرم قرار پائے۔ انہوں نے کہا کہ اشتعال انگيز اقدامات سے امن عالم کو خطرہ لاحق ہوجاتا ہے لھذا تمام حکومتوں کو چاہیے کہ  وہ ادیان کی توہین کا سد باب کرنے کے لئے موثر اقدامات کریں۔ ادھر فلیپین کے سپریم کو رٹ نے حکومت کو امریکہ کی اسلام مخالف توہین آمیز فلم پر پابندی لگانے کا حکم دیا ہے ۔ فلیپین کے مسلمانوں نے امریکہ کی توہین آمیز فلم کے خلاف سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی تھی اور مطالبہ کیا تھا کہ اس پر پابندی لگائی جائے ۔ فلیپائن کے مسلمانوں نے پہلے صدر سے شکایت کی تھی لیکن ان کی جانب سے خاموشی کے بعد انہوں نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا۔

.....

/169